پاکستان:کراچی دھماکے بعد ائیرپورٹ کی سکیورٹی سخت

0
93

پاکستان کے صوبے سندھ کے راجدانی کراچی میں دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ائیرلائن پی آئی اے کے دفاتر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی میں پی آئی اے، سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور تمام شعبوں کی سکیورٹی سخت کرنے اور ویجلینس بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

سکیورٹی اقدامات کے تحت بلا ضرورت ائیرپورٹ اور دفاتر آنے والے وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ سی اے اے اور پی آئی اے دفاتر میں ویجلینس کو ہر وقت تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں میں ویجلینس بڑھانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ سی اے اے اور پی آئی اے دفاتر میں کوئیک رسپانس فورس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

تمام شعبوں میں کام کرنے والے پی آئی اے اور سی اے اے عملے کے لیے آئی ڈی کارڈ پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے جب کہ دفاتر کے اطراف مشتبہ باکس یا بیگز پر بھی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فنکشنل رکھنے اور ائیرپورٹ کے اطراف پی آئی اے، سی اے اے کی ویجلینس ٹیموں کو پیٹرولنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 13 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکا کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے کے بعد کپڑے کی دکان میں اAگ لگ گئی تھی
ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھیں، پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، موبائل کے آگے رکشہ آنے پر موبائل ہلکی ہوئی تو دھماکاہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں ایایس آئی سمیت 3اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس موبائل کاڈرائیورمحفوظ رہا۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں