مقبوضہ کشمیر:راولاکوٹ مظاہرین پرپولیس حملہ تین زخمی

0
73


مقبوضہ کشمیر کے شہرراولاکوٹ پاک گلی میں عوامی ایکشن فورم کے زیر اہتمام اسیران راولاکوٹ کی رہائی کے لئے مظاہرہ مظاہرین پہ پولیس کا دھاوا تین افراد زخمی۔
واضح رہے چند روز قبل بجلی کی لوڈشینڈنگ کے خلاف راولاکوٹ سمیت کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئے گے تھے جو عید کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتی طور پہ موخر کئے تھے دوبارہ دھرنے کو روکنے کے لئے پولیس نے انجمن تاجران کے تھوراڑ کے صدر ساجد اعظم انجمن تاجران پاک گلی کے صدر ساجد اشفاق کیانی این ایس ایف کے صدر صمد شکیل نیپ کے نائب صدر جاوید جان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا جن کی رہائی کے لئے پاک گلی کی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریاستی پولیس نے پر امن مظاہرین پہ دھاوا بول دیا سینکڑوں پر امن مظاہرین پہ آنسو گیس لاٹھی چارج متعدد زخمی پولیس کی جانب سے گھروں کے اندر شیلنگ خواتین بچے بھی متاثر۔ لاٹھی چارج آنسو گیس سے تین مظاہرین زخمی ہوئے ذخمیوں کی طبی امداد گھروں میں دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں