مقبوضہ کشمیر میں باغ ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے مین گیٹ کو تالے لگا کر طالبات کو تقسیمِ کشمیر کے خلاف احتجاج کرنے سے روک دیا۔طالبات ڈی-ایس-اے کمپس میں تقسیمِ کشمیر کی سازشوں اور کشمیر کی شناخت کو مٹانے کے خلاف جمع ہوئیں۔ جہاں یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کو زبردستی روک دیا۔طالبات نے یونیورسٹی سے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کی تو انتظامیہ ویمن یونیورسٹی نے گیٹ کو تالے لگا کر طالبات کو یونیورسٹی کے اندر ہی محصور کر دیا۔ طالبات کو احتجاج سے روکنے کے لیے کئی گھنٹوں تک یرغمال اور حبسِ بے جا میں رکھ کر ہراساں کیا گیا۔ اور طالبات کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کرنے کی صورت میں جامعہ سے نکالنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ طلباء تنظیموں نے ویمن یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ کے اس عمل کو کشمیر دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ اس عمل سے آزاد کشمیر میں آزادی اظہارِ رائے، انسانی حقوق کی پامالیوں اور شہری آزادیوں کی بدترین صورتحال کو بے نقاب کیا۔ کشمیر کی تمام جامعات میں طلبہ تنظیمات نے اس ناقابلِ برداشت کشمیر دشمن عمل کے خلاف پرزور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں وائس چانسلر و انتظامیہ ویمن یونیورسٹی کے پتلے نظرِ آتش کیے جائیں گے۔