مقبوضہ بلوچستان:راجدانی میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجاً شاہراہوں کو بند کردیا

0
51

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں جبری گمشدگی کے شکارلواحقین ریڈ زون میں گذشتہ 44 دنوں سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

جبر گمشدگیوں کی روک تھام، لاپتہ پیاروں کی بازیابی و زیارت واقعہ پر جوڈیشنل کمیشن کی تشکیل کے مطالبہ پر شروع ہونے والا دھرنا گذشتہ 44 روز سے مسلسل کوئٹہ کے ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے قریب جاری ہے۔دھرنے کے شرکاء میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سیاسی، سماجی اور طلبائتنظمیوں کے ارکان شریک ہیں –

مظاہرین نے مطالبات کے حق میں آج کوئٹہ شہر کے مصروف ترین شاہراؤں پر دھرنا دیکر ٹریفک کی روانی معطل کردی جس کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام رہا۔دھرنے کے شرکاء نے آج صبح صوبائی سیکٹریٹ کے قریب بڑی تعداد میں جمع ہوکر جی پی او چوک اور سرینا ہوٹل جانے والے روڈ کو رکاوٹیں ڈال کر بند کردیا مظاہرین کو شکایت ہے کہ حکومت اور سول انتظامیہ انکے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کررہی۔دھرنے کے شرکاء کو شکایت ہے کہ 43 سے مسلسل دن رات موسم کی شدت اور ایک ہفتے کی شدید بارشوں سے باہر خیمے میں دھرنے پر موجود لواحقین کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے، تاہم ذمہ داراں کو احساس ذمہ داری نہیں ہورہی جس کے باعث لواحقین سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں