پاکستان انٹرنیشنل ٹیررازم میں ایکسپرٹ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ

0
58

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت کو آئی ٹی یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل ہے لیکن اس کا پڑوسی پاکستان بھی ایک مختلف قسم کی آئی ٹی یعنی انٹرنیشنل ٹیررازم میں ایکسپرٹ ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان پر بالواسطہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ٹی یعنی انٹرنیشنل ٹیررازم میں ایکسپرٹ ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر آج ہمارے خلاف دہشت گردی کی حمایت کی جا رہی ہے تو کل آپ کو بھی اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ گزشتہ دنوں گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک پڑوسی ہے، جیسا کہ ہم آئی ٹی کے یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایکسپرٹ ہیں ویسے ہی وہ انٹرنیشنل ٹیررازم کا ایکسپرٹ ہے۔

جے شنکر نے مزید کہا کہ یہدہشت گردی بہت برسوں سے چل رہی ہے اور ہم اس کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن اب ہم دنیا کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ دہشت گردی کو سیاست میں شامل نہ کریں۔ کیونکہ دہشت گردی، دہشت گردی ہے۔ آج ہمارے خلاف کی جارہی ہے، کل آپ کے خلاف ہوگی اور ضرور ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نریندر مودی کی سفارت کاری تھی جس نے دیگر ملکوں کو دہشت گردی کے حوالے سے سنجیدہ ہونے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک دہشت گردی پر اس طرح عمل نہیں کرتا جیسا کہ پاکستان نے کیا ہے۔ آ پ کو یہ بات صاف نظر آجائے گی کہ پاکستان نے پچھلے برسوں میں بھارت کے خلاف دنیا بھر میں کیا کیا ہے۔ ممبئی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہمارے لیے یہ ضروری ہو گیا تھا کہ ہم اپنے بارے میں یہ واضح کردیں کہ اس طرح کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے سنگین مضمرات ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں