مقبوضہ بلوچستان: مند میں ایف ڈبلیو او کوسامان سپلائی کرنے والے ٹرک کو نذر آتش کر دیا ہے، بی ایل ایف

0
43

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی کوسامان سپلائی کرنے والے ٹرک کو نذر آتش کر دیا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیچ کے علاقے مند،چُکاپ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی،فرنٹیر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ساز و سامان سپلائی کرنے والی ٹرک کو سامان سمیت جلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور اور کلینر کو بلوچ ہونے کی وجہ سے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔مزکورہ ٹرک خار دار تاروں سمیت عملے کے لیے راشن سے بھرا ہوا تھا۔ گاڑی کے اندر سے پاکستانی فوج کے کچھ رسید بھی برآمد ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم پہلے بھی ٹرانسپوٹر حضرات سے اپیل کر چکے ہیں کہ وہ ریاستی معاون کاری سے باز آئیں، مگر اب بھی کچھ گاڑی مالکان اپنی ذاتی فائدے کے لیے دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ انکے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ ہم ڈرائیور حضرات سے اپیل کرتے ہیں وہ بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستانی فوج کی کسی بھی سرگرمی میں مدد کیلئے اپنے مالکان سے انکار کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں