پاکستان:سکھ یاتریوں کو کراچی سے ننکانہ صاحب لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی

0
57

پاکستان میں سکھ یاتریوں کو کراچی اور اندرون سندھ سے ننکانہ لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے لاہور ۔ شورکوٹ ۔ عبدالحکیم سیکشنز کے درمیان ٹرین آپریشن گھنٹوں تک معطل رہا۔

رپورٹ کے مطابق 17 بوگیوں میں سے 7 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث متعدد زائرین زخمی ہوئے، تاہم حکام نے زخمی افراد کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ٹرین میں 775 مسافر سوار تھے، سکھ یاتری بابا گرو نانک کے 553ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب جارہے تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ صبح 7 بجکر 55 منٹ پر خانیوال ریلوے اسٹیشن سے 60 کلو میٹر دور جب ٹرین پیر محل اور شورکوٹ کے درمیان ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو 17 بوگیوں میں سے 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عملے نے کنٹرول روم کے ذریعے حکام کو حادثے کی اطلاع دی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ امدادی ٹرین کے ساتھ 7 بوگیوں میں موجود 500 مسافروں کو ننکانہ صاحب روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ 270 یا اس سے زائد مسافروں کو دوپہر 12 بجے روانہ کیا گیا تھا۔ متعدد زخمی ہوئے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں