مقبوضہ بلوچستان:خاران سے فورسز ہاتھوں جبرا ً لاپتہ3افراد بازیاب

0
45

بلوچستان کے علاقے خاران سے گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی و پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً حراست میں لیے گئے افراد میں سے تین بازیاب ہوگئے ہیں۔بازیاب ہونے والوں میں دو بھائی جعفر بادینی اور یوسف بادینی سمیت اللہ نور ولد حسن نور شامل ہیں جبکہ دیگر نوجوان تاحال زیر حراست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کی ہلاکت کے کیس میں خاران سے گزشتہ ماہ مختلف اوقات میں متعدد نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہوئے تھے۔ ان میں شامل تین بھائی جعفر بادینی، یوسف بادینی اور پرویز بادینی بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ فورسز نے خاران سے ایک اور نوجوان اللہ نور ولد حسن نور جبکہ کوئٹہ سے جعفر اور یوسف کے کزن نوید بادینی کو بھی حراست میں لیا تھا۔ جعفر بادینی، یوسف بادینی اور اللہ نور بازیاب ہوگئے جبکہ باقی افراد تاحال زیر حراست ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں