مقبوضہ بلوچستان:ضلع آواران میں پاکستانی فوج کی جارحیت, دو خواتین زخمی

0
116

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے زیلگ کے گاؤں پیراندر میں بروز ہفتہ صبح فوج کشی کے دوران فوجی اہلکار گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مکینوں کو زد و کوب کیا۔بتایا جارہاہے کہ ہفتے کی صبح فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں زیلگ کے گاؤں پیراندر کو گھیرے میں لے لیا اور گھروں کی تلاشی کے دوران گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ایف سی اہلکاروں نے لوگوں کو بلا اشتعال تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

فوجی اہلکاروں کے تشدد سے دو خواتین بھی شدید زخمی ہوگئیں جنھیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منقتل کیا گیا۔ سے پہلے بھی کئی مرتبہ گاؤں پر پاکستانی فوجی اہلکار حملہ کرکے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناچکے ہیں۔فوج کشی کے دوران مکینوں کے املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ لوٹ مار بھی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں