مقبوضہ بلوچستان:راجدانی اور کیچ سے دو افراد حراست بعد لاپتہ

0
24

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور کوئٹہ سے ضعیف العمر شخص سمیت دو افراد کو پاکستان فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والے افراد کو پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے مند گوبرد اور کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نور خان سکنہ ہوشاپ اور شکاری پیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں نور خان کمپیوٹر سائنس کا طالب ہے اور اس وقت کوئٹہ میں اپنے پڑھائی کے غرض سے وہاں مقیم تھے جنہیں فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پچھلے کئی سالوں سے سراپا احتجاج ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں