پاکستانی فوج کا دوسرا نام کرپشن،اسکے دو آرمی چیف کی مختصر داستان ۔ نیوز انٹرونشن رپورٹ

0
287

پاکستانی فوج کا سپاہی سے لے کر جنرل تک سب کرپٹ ہیں جیسے لوٹ مار اس فوج کی رگ رگ مییں بسا ہوا ہے۔ہر عہدے والا اپنی حساب سے کرپٹ ہے،،چائے سپاہی ہو یا حولدار،کیپٹن،میجر یا جنرل ہو ہر ایک اپنے عہدے کے حساب سے اس گندھی گیم کا حصہ ہے، سپاہی یا حولدار کسی چیک پوسٹ پر سو سے پانچ سو لیتا ہے تو وہیں اس سے بڑے عہدے والے لاکھوں اور اوپر والے کروڑوں کما تے ہیں،۔

اگر پاکستانی تاریخ کا جائزہ لیا جائے اور ان جنرلوں کی جمع پونچھی دیکھا جائے تو یہ فوج میں آنے کے وقت صرف ہزاروں یا کچھ لاکھوں کے مالک تھے لیکن جب یہی فوجی ریٹائر ہوتے ہیں تو انکی کرپشن کروڑوں سے اوپر چلی جاتی ہے اس لیے ایک منظم طریقے سے یہ ایک دوسرے کے اثاثوں کے بارے
میں کبھی راز باہر نہیں آنے دیتے مگر آج کی جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اب پاکستانی کرپٹ فوج کے کچھے دتے باہر آنے شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستانی قیام کے بعد اور جنرل فرنک کے بعد فیلڈ مارشل ایوب خان سے لے کر موجود آرمی چیف جنرل عاصم ہر ایک نے کروڑوں روہے سے زائد کما اور خاص کر جنرل مرزا اسلم بیگ سے اب تک سب کے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کاروبار،پراپٹیاں ہیں۔

پرویز مشرف،جنرل کیانی،جنرل راحیل،جنرل باجوہ اور ان جنرل عاصم انکے بیرونی ممالک اثاثے دیکھے جائیں تو انسان دھنک رھ جاتا ہے۔

موجودہ چیف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے نئے عہدے سے پہلے بھی ایسے اسکینڈل سامنے آئے جس میں ایک ماسٹر ٹائلز والا بھتہ کیس ہے اور کہا جاتا ہے کہ ماسٹر ٹائلز نے کئی کروڑ اسے ادا بھی کیے۔

یہ رپورٹ ادارہ نیوز انٹرونشن کی جانب سے 9 جون2021 کو شائع ہوئی تھی۔

پاکستان کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹینٹ جنرل عاصم منیر نے ماسٹر ٹائلز سے90 کروڑ بھتہ مانگ لیا

پاکستانی فوج کے کرپشن کا ایک اور کیس منظر عام پر آ گیا،کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹینٹ جنرل عاصم منیر نے ماسٹر ٹائلز کے سی او سے90 کروڑ بھتہ مانگ لیا ہے۔

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے اطلاعات کے مطابق 90 کروڑ روپے بھتہ مانگنے پر ماسٹر ٹائلز کے سی ای او شیخ محمود اقبال نے کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کے خلاف وزیراعظم عمران خان نیازی کو خط لکھا ہے۔ 5 جون 2021،کوسی ای او آفس ہیڈکوارٹرز ماسٹر ٹائلز،حفیظہ طفیل بلڈنگ عطاوہ،جی ٹی روڈ گوجرانوالہ 52250 سے جاری کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ آج کل جو صاحب کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہیں انکا نام لیفٹینٹ جنرل حافظ عاصم منیر ہے۔اس پوسٹنگ سے پہلے یہ ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی رہ چکے ہیں،مگر جب سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میجر جنرل فیض حمید کے خلاف فیض آباد دھرنا ماسٹرمائینڈ کرنے کے جرم میں کاروائی کا حکم دیا تو عاصم منیر کو آٹھ ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹا کر فیض کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر ڈی جی آئی ایس آئی بنا دیا گیا اور شاید تب ہی سے عاصم ایک زخمی سانپ کی مانند غصے سے تلملا رہا ہے۔بطور جرنیل اس کے سامنے اب صرف ریٹائرمنٹ ہے اور اس نے اس عرصے کو فوج کے علاوہ سویلین ذرائع سے بھی مالی منافعت کا
ذریعہ بنانے کا تہیہ کر لیا ہے۔

اپنے اسٹاف آفیسر کرنل احتشام کے ہاتھ پچھلی جمعرات کو صبح پیغام پہنچایا کہ میں آپ کے ساتھ لنچ کرنا چاہتا ہوں۔میں جاپانی امپورٹرز کی میٹنگ چھوڑ کر کینٹ ملنے گیا تو مسکراتے ہوئے استقبال کیا۔گپ شپ کا دور چلا اور اسکے ساتھ اس نے سالمن فش اور اولیو آئلڈ بروکلی سے تواضع کی۔بعدازاں بلیک کافی کیساتھ کیوبن سگار سلگا کر کہنے لگا کہ اسے پتہ چلا ہے کہ ہماری باتھ روم ٹائلز کی ایگزیکٹو رینج واخان کی افغان پٹی کے راستے تاجکستان اور ازبکستان کی وسط ایشیائی ریاستوں میں سمگل ہو رہی ہے جس سے قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ سب مجھے پھنسانے کی سازش تھی اور میرے دو ٹرکس پشاور سے پکڑ کر افغان بارڈر پر قبضے میں لینے کی جعلی کاروائی ویسے ہی کی گئی تھی جیسے آپ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو کہہ کر رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بیس کلو جعلی ہیروئن برامد کرنے کی کاروائی کی تھی۔اس کے بعد عاصم کہنے لگا کہ جاسوسی،سیاست اور کاروبار میں حقیقت سے زیادہ پرسیپشن اہم ہوتی ہے اور اگر یہ پرسیپشن جڑ پکڑ گئی کہ ماسٹر ٹائلز والے سمگلنگ میں ملوث ہیں تو سٹاک مارکیٹ میں ہماری شئیر پرائس گر جائیگی۔میں نے عاصم سے کپکپاتے لہجے میں پوچھا کہ وہ مجھ سے چاہتا کیا ہے۔تب ساری

دنیا کی خباثت اسکی چھوٹی سی گندمی آنکھوں میں عود آئی۔

اسکے بعدکہنے لگا ستاون لاکھ انہتر ہزار دو سو تیس ڈالر اس کے مکاو بینک اکاوئنٹ میں دبئی آفس سے ٹرانسفر کروا دوں تو وہ مجھے اصل میں وسط ایشیا سمگلنگ کرنے میں مدد دے گا کیونکہ کور کمانڈر پشاور اس کا بیچ میٹ اور روم میٹ رہ چکا ہے۔پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً نوے کروڑ روپے بنتی ہے۔کاروبار
بچانے کے لئے میں یہ رقم تیاگ بھی دوں مگر آخر کب تک ہم ان سنپولیوں کو دودھ پلاتے رہینگے۔یہ ہمارے تنخواہ دار ملازم کبھی آئین کو روندتے ہیں کبھی اسد علی طور اور مطیع اللہ جان پر تشدد کرتے ہیں کبھی
پاک ایران بارڈر پر سمگلنگ کے ذریعے پاپا جونز بزنس ایمپائر کھڑی کر لیتے ہیں اگر آپ میری داد رسی کر سکیں تو ٹھیک وگرنہ میں اپنا سارا سیٹ اپ ڈھاکہ شفٹ کر دونگا اور آپ کو ایک کروڑ کی جگہ ایک کروڑ پانچ ہزار نوکریوں کا انتظام کرنا پڑے گا۔اس واقعے کے بعد میں نے جانا ہے کہ انسان کو وطن سے بھی زیادہ اپنی عزت نفس عزیز ہوتی ہے اور ان چھوٹی خبیث آنکھوں میں لہراتی شیطانیت اور طاقت کا غرور مجھے رات کو بھی نیند سے غصے میں جگا دیتا ہے اور مجھے پانی کے ساتھ ایسپرین کھانی پڑتی ہے۔

مکمل اسٹوری کے لیے لنک پر کلک کریں۔

پاکستانی فوج کی تاریخ ایسے کرپشنز کے کیسز سے بھرے پڑئے ہیں،حال ہی میں مقبوضہ بلوچستان میں فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے ایسے کئی کیس سامنے آئے جس میں پاکستانی فوج آفیسران نے لواحقین سے بھتہ مانگا،اور کئی نے تو اپنی زمینیں بھیج کر ان آفیسرز کو رقوم دئیے مگر صرف ایسے کچھ کیسز میں بازیابی ہوئی اور باقی کی مسخ لاشیں ملیں۔

کچھ دن قبل سابق آرمی چیف جنرل باجواہ کے اربوں کی کرپشن کے ریکارڈ سامنے آئے جس میں اس نے اور اس کے خاندان نے کیسے یہ اثاثے بنانے۔

ہزار پتی سے اچانک ارب پتی جنرل باجواہ کیسے بنے، آرمی چیف کے دورانیہ نومبر2016 سے نومبر2022 تک کیسے یہ شخص کرپشن کر کے اربوں پتی بنا،اسکی شروعات دورانیہ پوسٹ سے ہوئی۔
جنرل باجوہ کے بیوی بچوں اور دیگر رشتہ داروں   کے کاروبار ملک کی سرحدوں سے باہر؛ سرمائے کی بیرونِ ملک منتقلی اور وسیع جائدادوں کے بننے کے عمل کا آغازاس عمل میں لاہور کی ایک نوجوان لڑکی آرمی  چیف کے بیٹے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتی ہے اور اپنی رخصتی سے نو دن قبل اربوں پتی ہو جاتی ہے جبکہ اس کی باقی تین بہنوں کی مالی حالت میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

نوجوان لڑکی ماہ نور صابر، گوجرانوالہ میں واقع  زمین،   پرانی تاریخوں میں، اپنے نام کرواتی ہے اور   یوں اپنی شادی  اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی  بہو بننے سے نو دن قبل ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں آٹھ پلاٹوں کی ملکیت حاصل کر لیتی ہیں۔
جنرل باجوہ کی اہلیہ ڈی ایچ اے لاہور کے فیز فور  اور فیز سِکس  میں دو کمرشل پلازوں کی بھی اس وقت مالک  بنیں    جب  وہ  چیف  کے عہدے پر تعینات تھے۔ ان کے خاندان نے بھی 2019 میں پاکستان سے باہر اثاثے منتقل کرنا شروع کیے اور دبئی میں متعدد جائیدادیں خریدیں۔

تفصیل پرھنے کے لیے نیوز انٹرونشن کی اس لنک کو کلک کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں