مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ میں پاکستانی فوجی جارحیت جاری،تین بلوچ طالب علم حراست میں

0
132

مقبوضہ چستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ راجدانی سے تین بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز نے اغوا کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے تربت کے علاقے ناصر آباد اور گردونواح میں فوجی آپریشن جاری ہے، آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں میں شورما، گٹی اور گزن شامل ہیں۔علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں فورسز کی جانب سے مساجد میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ مذکورہ علاقوں کی جانب جانے سے گریز کیا جائے۔

بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے 3طالب علموں کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔طلاعات کے مطابق کوئٹہ میں جمعرات کی رات نو بجے کے قریب 3 بلوچ طالبعلموں فورسز نے کوئٹہ اے ون سٹی سے لاپتہ کردیا ہے۔لاپتہ کئے جانے والے بلوچ طلبا کی شناخت کیا ولد محمد اشرف، عاطف ولد محمد فضل اور شیر خان ولد سومار کے ناموں سے ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں