مذاکرات، دھماکوں کے نام پر پشتونوں کا خون بہایا جا رہا ہے، منظورپشتین

0
54

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے پشاور میں مسجد میں بم دھماکے پر مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے دو ٹویٹس میں کہا ہے کہ بدامنی پیدا کی جائیگی،دھماکے ہونگے،سی پیک تک بات پہنچ جائیگی پھرچائنہ سے پیسے لئے جائینگے کہ دہشتگردی سے سی پیک کو نقصان ہے ہم نے مارنے ہیں۔اورامریکہ سے ڈالر لئے جائینگے کہ ہم نے مزید بنانے ہیں تاکہ سی پیک ناکام ہوجائے۔پس ایک کو مارینگے اور دو کو بنائینگے تاکہ کاروبار جاری ہو

انہوں نے اور ٹویٹ میں کہا کہ مذاکرات کے نام پر مختلف علاقوں میں مسلح تنظیمیں علاقوں میں داخل کئے گئے۔ہم نے اس کے خلاف جلسے کئے تو جواب میں پروپیگنڈے شروع کئے گئے۔ہم چیخ رہے تھے کہ امن کے نام پر جنگ کیلئے گراؤنڈ بنایا جا رہا ہے۔ 20سالوں سے پہلے مذکرات پھر دھماکے اور پھر آپریشنوں کے نام پر پشتونوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں