ہماری جنگ پاکستانی فورسز کیخلاف ہے،ٹی ٹی پی

0
22

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری جنگ کسی سیاسی شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف ہے۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے یہ بیان پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اس دعوے کے ردعمل پر سامنے آیا جوانہوں نے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ان کے قتل کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ٹی ٹی پی کے بیان میں کہا گیا کہ ’ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبائی ترجمانوں سے ملاقات کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور یہ ٹاسک جنوبی وزیرستان کے 2 لوگوں کو سونپا گیا ہے‘۔

ٹی ٹی پی نے کہا کہ اسی طرح کا بے بنیاد دعویٰ 10 روز پہلے پارٹی کے کچھ ارکان نے کیا تھا، ہماری جنگ سیاسی شخصیات کے خلاف نہیں سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف ہے۔

ٹی ٹی پی نے مزید کہاکہ اگر سیاست دان اس جنگ کا حصہ بنتے ہیں تو وہ بھی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں