پاکستان ایک مرتبہ کی بجائے مستقل ٹیکس عائد کرئے،آئی ایم ایف

0
15

پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو پیر کی رات آگاہ کیا ہے کہ حکومت وفاقی کابینہ کے آگے منگل کو مختلف ٹیکس تجاویز پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اضافی 170؍ ارب روپے ٹیکسوں کی منظوری لی جا سکے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے نہیں بلکہ ٹیکس اقدامات ہمیشہ کیلئے متعارف کرائے جائیں۔ اس کے بعد حکومت نے درآمدات پر سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے اس ضمن میں سخت مزاحمت کی ہے۔

تاہم حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17؍ فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں