مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے میں کم سے کم7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی،جبکہ ضلع آواران میں دو حملوں میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں
ضلع کیچ کے علاقے مند میں بدھ کے روز ڈھائی بجے موکندر اور دوکوپ کے درمیان پاکستانی فوج کے چار گاڑیوں کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں سوار د فوج کے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد قابض فوج نے فضائی جارحیت کا آغاز کیا۔ گن شپ ہیلی کاپٹر ہلاک اور زخمیوں کو لے جانے کیلئے جائے وقوعہ پرپہنچے۔ جبکہ مذکورہ علاقوں میں آج بھی پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی ہے۔
جبکہ ضلع آواران کے تحصیل وادی مشکے کے علاقوں ریندک اور میہی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے دو چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا حملے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔