چین: شی جن پنگ بلا مقابلہ،چین کے صدر منتخب ہوگئے

0
15

کمیونسٹ چین کے بانی ماوئزے تنگ کے ملکی تاریخ کا سب سے طاقت ور حکمراں شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
خبر رساں اداریرائٹرز کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (پارلیمنٹ) کے لگ بھگ تین ہزار ارکان نے جمعے کو صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے اور تمام کے تمام ووٹ صدر شی کے حق میں ڈالے گئے۔

انہتر سالہ صدر شی کے خلاف صدارت کے لیے کوئی امیدوار مدِ مقابل نہیں تھا۔ جمعے کو رسمی ووٹنگ کا عمل ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد 15 منٹ کے اندر الیکٹرانک کاوؤٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ صدر شی نے گزشتہ برس اکتوبر میں آئندہ پانچ برس کے لیے خود کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کرا لیا تھا۔ شی کے اس انتخاب سے 10 سال بعد اقتدار کی منتقلی کی روایت بھی ٹوٹ گئی تھی۔

جمعے کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ملک کے نائب صدر اور پارلیمنٹ کے چیئرمین کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔

پارلیمنٹ نے 66 سالہ ڑاوء لیجی کو پارلیمنٹ کا چیئرمین اور ہان زینگ کو ملک کا نائب صدر منتخب کر لیا۔ دونوں رہنما صدر شی کی سابقہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں