پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان سے مزید دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

0
332


مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

گذشتہ رات نو بجے کے وقت پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خضدار میں جعفر آباد کے مقام سے دو افراد جاوید زہری ولد میر حسن زہری اور علی حسن زہری ولد غلام نبی زہری کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ دونوں جاوید زہری کے دکان پر موجود تھے۔
علاقائی ذرائع نے بتایا کہ جاوید زہری زمینداری اور دکانداری کرکے اپنا معاش تلاش کررہا تھا جبکہ وہ جبری طور پر لاپتہ و بعد ازاں نوشکی میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے تابش زہری کا کزن ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں