عظیم فٹبالرمیراڈونا وفات پا گئے

0
262

فٹبال کے مشہور کھلاڑی ڈی ایگو میراڈونا آج وفات پا گئے ہیں۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔

ارجنٹائن کے سابق اٹیکنگ مڈفیلڈر اور مینیجر کو ان کے گھر پر دل کا دورہ پڑا تھا۔

نومبر میں ان کے دماغ کی ایک شریان کی ایک کامیاب سرجری ہوئی تھی اور شراب کی لت کی وجہ سے بھی ان کا علاج ہوا تھا۔

فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک میراڈونا ارجنٹائن کی اس ٹیم کے کپتان تھے جس نے 1986 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی تھی۔

انھوں نے اپنے فٹبال کے کیریئر کے دوران بارسیلونا اور نیپولی کے لیے کھیلا تھا اور اطالوی سائیڈ کے ساتھ دو سیریز اے ٹائٹل بھی جیتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں