قلات، دشت: پاکستانی فورسز پر حملہ، موبائل ٹاور نذر آتش

0
44

بلوچستان کے ضلع قلات میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شاہ مردان کے مقام پر گذشتہ رات فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا گیا جہاں دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے دشت سنگئی میں نامعلوم مسلح افراد نے یو فون ٹاور کو مشنیری سمیت نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں تاہم اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں