باپ کے ہاتھوں دو کمسن بچے قتل

0
19

بلوچستان کے ضلع سے اطلاعات ہیں کہ گھر میں ناراضگی کے بعد باپ نے اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کردیا ہے۔

واقعہ کیچ کے علاقے کولواہ آشال کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق کولواہ کے گاؤں آشال میں عبدالواحد ولد سلیم نامی شخص نے گھر میں ناراضگی کے بعد اپنے دو کمسن بچوں 5 سالہ مینا اور 6 سالہ ایان کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔

اس اندوہناک واقعہ پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ لیویز فورس ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں