بین الاقوامی فلائٹ میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر سابق پاکستانی ماڈل گرفتار

0
31

سڈنی سے کوالالمپور جانے والی بین الاقوامی فلائٹ میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر آسٹریلین پولیس نے 45 سالہ سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف علی کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق جہاز میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلا کر جہاز واپس سڈنی ائیرپورٹ پلٹنے پر مجبور کرنے والے سابق پاکستانی ماڈل ابرار الحق کے مشہور گانے ’پریتو‘ میں ماڈلنگ کے علاوہ جواد بشیر کی ہدایات میں بننے والے ایک سٹ کام ’کالیج جینز‘ میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔

آسٹریلین پولیس کے مطابق محمد عارف علی نے جہاز میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیگ میں دھماکے دار مواد موجود ہے، جس کے بعد جہاز کو واپس سڈنی لینڈ کروانے کے بعد انہیں جھوٹی افواہ اور جہاز کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر محمد عارف علی کی فلائٹ میں مسافروں اور عملے کے ساتھ بحث کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جہاز میں عبادت کرنے کے بعد مسافروں سے بار بار پوچھنا شروع کر دیتے ہیں کہ کیا آپ خود کو اللہ کا غلام سمجھتے ہیں؟

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں