مائننگ ایریا میں 2 گھنٹے تک فائرنگ

0
14

بلوچستان کے علاقے دکی میں معراج مائننگ ایریا پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

معراج ایریا کے پیٹی ٹھیکیدار ظریف خان ناصر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فائرنگ کی وجہ سے مزدروں میں خوف وہراس پھیل گئی، حملہ آور فائرنگ کے بعد نامعلوم سمت چلے گئے۔

واضح رہے کہ ایف سی کے ساتھ کول مائنز معاہدہ ہونے کے باجود کئی مہینوں سے معراج مائننگ ایریا سے کوئلے کی نکاسی اور لوڈنگ ایریا پر بار بار فائرنگ اور ٹرکوں کو نذرآتش کرنے سمیت دیگر نقصانات کی وجہ سے تاحال بند ہے۔

ٹھیکیداروں کے مطابق سیکورٹی فورسز بھاری ٹیکس لینے کے باوجود انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں