بولٹن شہر سے جموں کشمیر میں جاری ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

0
22

آج بولٹن کے شہر میں کل 5 اکتوبر کو پاکستانی زیر جموں کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 10 اکتوبر کو لندن پاکستانی سفارت خانے کے باہر ہونے والے پرامن احتجاج کے لیے مختلف سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ منعقد کروائی گئی ۔ میٹنگ سے تمام شرکا نے 5 اکتوبر کی ہڑتال اور ایکشن کمیٹیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور حمایت کا اعلان کیا اور کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹیوں کے پرامن شرکا اور قائدین کے خلاف غیر قانونی ایف آروں اور گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کی اور کٹھ پتلی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ گرفتار شدگان کو فوری طور غیر مشروط رہا کیا جائے اور عوام کے تمام جائز مطالبات کو فورا تسلیم کیا جائے ۔
اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام وسائل پر ریاست کے عوام کو اختیار دیا جائے ۔
شرکا نے 10 اکتوبر کو لندن پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی مکمل حمایت ، اور بھرپور شرکت کا اعلان اور برطانیہ میں بسنے والے تمام کشمیریوں اور کشمیر دوست لوگوں سے اپیل کی کہ 10 اکتوبر کو دن 12 بجے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر مظاہرے میں شرکت کر کے آزادکشمیر میں چلنے والی عوامی حقوق کی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر کو روکنے میں عوام کی مدد کریں ۔ میٹنگ میں آنے والے ایک دو روز میں میں بولٹن کے کونسلرز سے لندن احتجاج کے سلسلے میں میٹنگ
کے اہتمام کا بھی اعلان کیا ۔
میٹنگ میں مختلف پارٹیوں کے نمائندوں شکیل جرال، الطاف گلہاروی ، فیاض بٹ، راجہ عارف،حافظ جمروز، قمر احمد، محمد جمیل، داود اختر، وقار احمد کیانی،طارق بٹ، غلام جیلانی نے شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں