پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک کئی مرحلے طے کرنے کے بعد نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ اگلے مرحلے میں دس اکتوبر 2023 کے روز جموں کشمیر بھر میں خواتین اور بچوں کی جانب سے احتجاج ہوگا۔ یاد رہے اس خطے کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے۔ دس اکتوبر کے احتجاج کے سلسلے میں شہر شہر گاؤں گاؤں خواتین نے اجلاسوں کاآغاز کیا ہے اور خواتین پرامید ہیں کہ ایک کامیاب احتجاج ہوگا۔