وڈھ: فائرنگ سے خاتون سمیت بچہ قتل، ایک زخمی

0
22

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ کلی میاندر میں نوراللہ لہڑی کے گھر پر رات 2 بجے کے وقت مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ان کی بیوی اور اس کا چھوٹا بیٹا جان بحق ہوگئے جبکہ نوراللہ لہڑی خود زخمی ہوگیا۔

لیویز نے لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے خان کوٹ میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کردیا ۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں