اسلام آباد میں 314 غیر رجسٹرڈ مدارس موجود ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق غیر رجسٹرڈ مدارس میں طلبہ کی کُل تعداد 46 ہزار 679 ہے۔
نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام نے تحریری طور پر رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس کی تفصیل سینیٹ میں جمع کرادی۔
دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 180 ہے جبکہ غیر رجسٹر مدارس کی تعداد 314 ہے۔
اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اِن مدارس کو ’سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860‘ کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔