امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائيل کے حملے کو اس کی ریڈ لائن عبور کرنے سے تعبیر کیا اور کہا ہے کہ اس حملے پر ایران کے جواب کی ماہیت بہت اہم ہوگی۔
جان بولٹن نے گزشتہ روز ٹی وی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران نے اسرائيل پر براہ راست حملہ کیا تو امریکا کا ردعمل کیا ہوگا؟ کہا کہ ” میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایران نے اسرائيل پر براہ راست حملہ کیا تو امریکا یقینی طور پر اسرائیل کی حفاظت کے لئے اقدام کرے گا۔
جان بولٹن نے دعوی کیا کہ شام یا حزب اللہ کے ذریعے ایران کی طرف سے اسرائيل پر نیابتی حملے کے امکانات بھی ہیں ۔شام میں اپنے سفارت خانے پر اسرائيلی حملے کا ایران کی جانب سے جواب کیا ہوگا۔
یاد رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد سید علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ ہم اس حملے پر اسرائیلیوں کو خدا کی نصرت اور قوت سے، پشیمان کردیں گے۔