‏مستونگ اور کولواہ حملوں میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

0
174

ترجمان بلوچ لبریشن آرمی کے بیان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ اور کولواہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپوں کو نشانہ بنایا، حملے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نو بجے کے قریب مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَروْ میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو دو اطراف سے راکٹ، گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے حملوں میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے پوزیشنز پر متعدد راکٹ و گرنیڈ داغے، دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ پاکستانی فوج کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے فائر کیئے تاہم سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت کیچ کے علاقے کولواہ میں سکگ کے مقام پر ایک اور حملے میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کونشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں