پاکستان میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری

0
64

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے رواں سال کے 4 ماہ کے دوران مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، جس میں 11 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق لکی مروت سے 5، بنوں 4، شانگلہ 1 اور سین تنگہ جانی خیل سے ایک دہشت گرد شامل ہے، مطلوب 11 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ روپے مقرر ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 2 مئی 2024 کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جن میں حال میں ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا کی واردات بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 27 اپریل کو اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا۔

بعد ازاں وہ 29 اپریل کو بازیاب ہوکر خود ہی گھر پہنچ گئے تھے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں