مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج پر24 گھنٹوں میں ایک اور بڑا حملہ،فوجی گاڑی تباہ

0
94

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں شاہرگ جھالاوان تنک کے مقام پر پاکستانی فوج پر ایک اور حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فوج کی ایک پوسٹ پر حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری علاقے میں پہنچائی جارہی تھی، جہاں بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے ایک فوجی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں فوجی گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ شام مسلح افراد نے اسی مقام پر شدید نوعیت کے ایک حملے کے بعد فورسز کے ایک پوسٹ کو قبضے میں لے لیا تھا۔ حکام نے حملے میں ایک صوبیدار سمیت آٹھ اہلکاروں کے ہلاکت اور چھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی وکیل، محمد ایتیام الہی، حمل خان، شیر زمان، عبدالروف اور فقیر محمد شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں نائک شبیر، لاس نائیک خلیل، لاس نائیک کاشف صدام، سپاہی ساجد علی، فیاض خان، عرفان، فیصل عباس، صوبیدار محمد امین، نائب صوبیدار عطاء اللہ، لاس نائیک ثاقب، سپاہی زعفران، الیاس اور شاہنواز شامل ہیں۔
جبکہ بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ حملے میں 11 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پوسٹ پر قبضے کے بعد سرمچاروں نے فورسز کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں