سندھ:آزادی لانگ مارچ پرپاکستانی فورسز کا دھاوا۔

0
106

اوباڑہ میں سندھ سباہ لانگ مارچ کے قافلے پر پولیس اور رینجرز کا دھاوا۔ رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کی کوشش۔ لانگ مارچ کے شرکاء کا احتجاج، مزید تنگ کیا گیا تو سپر ہائی وے بلاک کریں گے، رہنما سندھ سباہ

دریں اثنا سندھ سباہ کے رہنما انعام عباسی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سندھ سباہ کے تمام ضلعی صدر کل صبح لانگ مارچ پر ریاستی اداروں کے حملے کیخلاف پْر امن احتجاج کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ اس فیڈریشن میں عدالت ہے نہ ہی انصاف ہے، پولیس اسٹیبلشمنٹ کی رکھیل ہے۔ پارلیمنٹ کی حالت بھی سب کے سامنے ہے۔

بڑے بڑے جلسے ہورہے ہیں وہاں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں مگر ہمارے چند لوگوں کے قافلے سے انھیں کورونا کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ جیسے ظلم بڑھے ویسے ہی ردعمل بھی سامنے آئے گا۔ خفیہ ادارے خود کو آقا اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ ہم رکیں گے نہیں اپنا کام جاری رکھیں گے سندھی قوم انھیں خود جواب دیگی۔

حانی گل بلوچ نے نیوز انٹر ونشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کئی ساتھی زخمی ہوئے ہیں اور ہمیں پاکستانی فورسز پر امن احتجاج سے روکھ رہے ہیں اور پنجاب میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دیں کہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے ہم ہر صورت میں لانگ مارچ جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں