اتر پردیش: گورنر عارف محمد خان کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

0
33

میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مُورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں نعرے بھی سُنے جاسکتے ہیں۔

گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُنہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاؤں کی پوجا کی۔
اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں۔

عارف محمد خان نے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے خوشی کی بات نہیں بلکہ یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں نے یہاں آکر پوجا کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں