پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں حالات تصادم کی طرف بڑھ گئے

0
68

باخبر ذرائع کے مطابق 11 مئی سے دو روز قبل ہی حالات بگڑنے لگے ہیں۔

مظفر آباد, میرپور, پونچھ , کوٹلی سے ڈڈیال تک صبح سے چھاپے اور گرفتاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

میرپور کے زمہ داران اور ڈڈیال سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق معروف لکھاری و ایکٹویسٹ تنویر احمد, مظفر آباد سے شوکت نواز میر, کوٹلی سے کامریڈ قاسم , اور دیگر سٹیشنز پر مختلف رہنماوں کے گھروں پر صبح سویرے چھاپے, چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

کوٹلی پلہتر میں ڈاکٹر توقیر گیلانی کے اپارٹمنٹ کا محاصرہ, بھیمبھر سے نیلم تک سینکڑوں گرفتاریاں, ڈر اور خوف پھیلانے کی بھونڈی کوشش, سرکار کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کرنے کے متعلق نوٹیفیکشن کا جاری ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حالات اب تصادم کی طرف جارہے ہیں اور قابض فورسز مکمل حرکت میں آچکے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سرکاری ملازمین بلخصوص محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں ختم کرنے اور حاضر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات سے واضع ہوچکا ہے کہ سرکاری مشنری تصادم چاہتی ہے۔ ایسے میں جوائینٹ ایکشن کمیٹی کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی تحریک کو بچانے آور کامیاب کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں