اطلاعات کے مطابق ایف سی کے اہلکار سول کپڑوں میں شہروں کے اندر موجود ہے اور میرپور اسلام گڑھ کا واقعہ ایف سی کے لوگوں نے کروایا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سول کپڑوں میں موجود ایف سی کے اہلکار یہاں کی عوام اور فورسز کے درمیان جھگڑا پیدا کرو رہی ہے تاکہ تحریک تشدد کی طرف جائے اور حالات خراب ہوں۔
مزید کہنا تھا کہ موجودہ تحریک مکمل پرامن ہے اور اپنے بنیادی مطالبات کو عوام کی بھرپور شرکت سے منوانے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور اس طرح کے واقعات مکمل طور پر اوپر سے کروائے جارہے ہیں تاکہ تحریک کا رخ خانہ جنگی کی طرف موڑا جائے۔