میرپور: انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد کھمبے اکھاڑنے کا مہم شروع

0
101

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل۔

میرپور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پورے کشمیر میں حکومت نے انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے بعد مظاہرین نے میرپور شہر سمیت مظفرآباد میں معتدد کمپنیوں کے ٹاورز گرانا شروع کردیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے جس میں حکومت پاکستان کی فورسز بیدریغ طاقت کا استعمال کر رہی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی یہاں کے باسیوں کی آواز کو دبانے کی ایک ناکام سازش ہے جس کی آڑ میں پاکستان اپنے فورسز کو کشمیر بھر میں تعینات کر رہی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پاک فوج کے دستے کشمیر میں داخل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے قریبی جنگلوں میں باقاعدہ مورچے بنا چکے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں