کراچی : اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کا ریپ، مقدمہ درج

0
79

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں 6 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریپ کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھانے میں درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچی کے دادا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز شام 4 بجے بچی کھیلنے کے لیے گھر سے نکلی تھی، بعد ازاں شام 5 بجے بچی روتی ہوئی گھر لوٹی، وہ زخمی حالت میں تھی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے طبی معائنے میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طبی معائنے میں بچی کے ڈی این اے کے سیمپل بھی لیے گے ہیں۔

کراچی پولیس نے بتایا کہ ’بچی کے گھر کے اطراف کوئی سی سی ٹی وی کیمرا موجود نہیں ہے، دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں‘۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص بچی کا ریپ کرنے کے بعد فرار ہوگیا، والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کا باپ نشہ کرتا ہے اور گھر پر نہیں رہتا، وہ خود کام کرکے گھر کا خرچ چلاتی ہیں۔

متاثرہ بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں