ضلع کرم پاک افغان سرحد پر پاک فوج اور افغان طالبان کے مابین جھڑپ

0
68

کرم ایجنسی: ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر ایک بار پھر پاک فوج اور افغان طالبان کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے،

افغانستان سے فورسز نے سپینہ شگہ علاقے میں پاک فورسز کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید ہے کہ لوگوں کو اپنے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے باعث خرلاچی ٹرمینل کو بھی بند کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

پاکستانی حکام نے مذکورہ واقعے کی تصدیق کی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ میں سپاہی آصف ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لیفٹننٹ طلحہ، لانس نائک علی، سپاہی حسن مجتبیٰ، سپاہی گل زیب اور سپاہی جمعہ والی زخمی ہوئے ہیں ـ

گزشتہ روز بھی افغانستان اور پاکستان کے مابین شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس میں فورسز کے چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

یہ تواتر سے ہونے والے حملوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں