نیوجرسی: اقتدار میں آیا تو غزہ جنگ رکوا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

0
17

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیاب ہوا تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دوں گا۔

امریکا کے صدارتی انتخاب کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیوجرسی میں ایک تقریب میں سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نُرماگومیڈوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آیا تو غزہ جنگ ختم کروا دوں گا۔ خبیب نُرماگومیڈوف نے ملاقات میں صدر ٹرمپ سے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے آپ غزہ جنگ رکوا دیں گے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں