خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نجی اسکول کے سامنے زوردار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نجی اسکول کے سامنے زوردار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل کے علاقے خوگہ خیل میں نجی اسکول کے گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا البتہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔