سندھ: کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک کانسٹیبل ہلاک، 2 زخمی

0
17

سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نےگیہل پور تھانہ کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکو ایک سرکاری ایس ایم جی اور 4 جی تھری رائفلز اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید بتایا کہ تینوں پولیس اہلکار دادو ضلع سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے آئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں