امریکا: گن کلچر کے نتیجے میں اٹلانٹا سٹی میں مزید چار افراد کی جان چلی گئی۔

0
43

امریکی میڈيا کے مطابق اٹلانٹا شہر میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ ملزم بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا نے شہر کے میئر آندرے ڈکنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک فوڈ کورٹ کے اندر پیش آیا۔

امریکی حکام کا کہنا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے، شبہہ ہے کہ اس نے ہی گولی چلائی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ شوٹر کو کس نے زخمی کیا اور وہ کیسے ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس، فائر ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق پیچ ٹری سینٹر میں کئی آفیسر اور ایک شاپنگ مال ہے جس میں کئی ہوٹلز ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں