پاکستان: بچہ زیادتی کے بعد قتل کا ایک اور واقعہ، لاش بر آمد

0
41

اطلاعات مطابق پولیس نے بتایا کہ لنک روڈ پر سیلاب متاثرین کے لیے قائم ’ٹینٹ سٹی‘ کے قریب جھاڑیوں سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 8 سال ہے، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسٹیل ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس ایس ایچ او نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا کہ لڑکے کو سر پر سخت آلے سے وار کر کے قتل کیا گیا، ڈاکٹروں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ لڑکے کو قتل کرنے سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکے کا تعلق سیلاب سے متاثرہ خاندان سے تھا، وہ 11 جون کو ٹینٹ سٹی میں اپنے گھر سے چپس بیچنے کے لیے نکلا تھا لیکن رات کو گھر واپس نہیں آیا۔

اگلے دن اس کی والدہ نے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں