پاکستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 ہلاک

0
43

راولپنڈی: پنڈدادنخان لللہ انٹرچینج کے قریب سابق ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ کی گاڑی پر لللہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کی گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور گاڑی میں سوار ان کی بیٹی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مقتول بریگیڈئیر(ر) امیر حمزہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جبکہ ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔
ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ مقتول کی 21 سالہ بیٹی کے دونوں بازوں پر گولیاں لگی ہیں اور وہ شدید زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی مقتول بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ ریسکیو 1122 کے ڈی جی تعینات رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں