سعودی عرب میں آج عیدالاضحی، ایران، ہندوستان اور پاکستان میں پیر کو منائی جائے گی

0
34

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیج فارس کے جنوبی ممالک میں آج بروز اتوار عیدالاضحی منائی جارہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ آج بروز اتوار منائی جا رہی ہے، مدینہ اور مکہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جس میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔

دوسری جانب مزدلفہ سے حجاج منی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام قربانی کے بعد طواف زیارت اور سعی کرینگے۔

اس کے علاوہ یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔

ایران، ہندوستان اور پاکستان میں بھی پیر کے روز عیدالاضحی منائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں