پاکستان: خون سفید ہوگیا، گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو بند کرکے دیوار چنوا دی گئی

0
35

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد میں گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو ایک کمرے میں بند کرکے باہر دیوار چنوا کر قید کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لطیف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو تنازع پر قید کی گئی ماں بیٹی کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی لطیف آباد یونٹ نمبر 5 کے ایک گھر میں کی گئی، جہاں گھریلو تنازع پر بھتیجوں نے اپنی چچی اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے سامنے پختہ دیوار چنوا دی تھی۔

بھتیجے ماں بیٹی کو گھر کو بند کرکے فرار ہوگئے تھے۔ مقامی افراد نے پولیس مددگار 15 پر واقعے کی اطلاع دی، جس پر بی سیکشن پولیس نے پہنچ کر دیوار توڑ کر ماں بیٹی کو بہ حفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس علاقے میں پہنچی تو گھر کے مرکزی دروازے پر بھی باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں