میڈیا کے مطابق رویندر جڈیجا نے بھی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تقلید کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
آل راؤنڈر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے تاہم وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
جڈیجا نے 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 41 اننگز میں 515 رنز بنائے جس میں سے 17 میں وہ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 54 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
میچ کے بعد اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔