ورلڈ کپ؛ بھارت کا411 رنز کا ہدف، نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری

0
81

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے۔

ھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم شبمن گل 51 جبکہ کپتان روہت شرما 61 جبکہ ویرات کوہلی 50 رنز اور کے اہل راہول 102 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شریاس ایر 128 اور سوریا کمار یادیو 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2، روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پلیٗنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں