پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: جیل سے مختلف جرائم میں ملوث 20قیدی فرار

0
159

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے دہشت گردی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 20 قیدی فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے دوران پیش آیا جب ڈسٹرکٹ جیل پونچھ میں جیل سنتری نے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کے لیے دروازہ کھولا۔

سنتری نے جیسی ہی دروازہ کھولا تو قیدیوں نے اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اسلحہ چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے جبکہ سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

جیل حکام کے مطابق شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جیل حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدی دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں