بلوچستان: پاکستانی فوجی گاڑی پر بم حملہ، 6 ہلاک کئی زخمی، فوج کا آپریشن جاری

0
86

اطلاعات کے مطابق بلوچستان قلات میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ابھی تک اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج قلات کے علاقے میں پیش قدمی کر رہی تھی جب اُن پر بم حملہ ہوا۔

پاکستانی فوج نے حملے کے بعد علاقے میں زمینی اور فضائی آپریشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج کے قلات میں ایک کیمپ پر قبضہ کرلیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں